: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کینیڈا،4مئی(ایجنسی) کینیڈا میں ایک جنگل میں لگی آگ کے باعث صوبے البیرٹا کے شہر فورٹ میک مرے کی پوری آبادی کے انخلاء کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ پہلے ہی بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بننے والی آگ کے شعلے تیزی سے اس شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس لیے اس کے اَسّی ہزار سے زیادہ باسیوں کو
محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شہر چھوڑ کر نکلنے والے کوئی چوالیس ہزار افراد اس وقت سڑکوں پر ہیں۔ البیرٹا صوبے کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا انخلاء ہے۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق ابھی یہ بھی نہیں بتایا جا سکتا کہ آگ کے نتیجے میں کتنے مکانات تباہ ہوئے ہیں۔